ابنا: اتوار کو شہر ميں سوگ کي فضا چھائي رہي اور ہڑتال سے پورے شہر کي دکانيں، بازار اور تجارتي مراکز بند رہے - رپورٹ کے مطابق سڑکوں سے گاڑياں بھي غائب رہيں اور ٹريفک کا نظام بھي معطل رہا -
يادرہے کہ سنيچر کو کوئٹہ ميں دہشت گردي کے دو الگ الگ واقعات ميں موٹر سائيکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے سات شيعہ مسلمانوں کو شہيد کرديا تھا -
پہلا واقعہ کوئٹہ کے مضافاتي علاقے ہزار گنجي ميں پيش آيا جب دہشت گردوں نے سبزي منڈي سے سبزي لانے والے پانچ مزدوروں کو اس وقت نشانہ بنايا جب وہ شہرکي طرف جانےوالي بس کا انتظار کررہے تھے-
دہشت گردوں کي اندھا دھند فائرنگ سے پانچ افراد موقع پر ہي شہيد ہوگئے اورحملہ آور حملہ کرنے کے بعد باآساني فرار ہوگئے –
دوسرا واقعہ بھي قريب ميں ہي پيش آيا جہاں مسلح دہشت گردوں نے ہزارہ برادري سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو شہيد کرديا –
دہشتگردي کے سنيچر کے واقعات کے بعد چيف ہزارہ قبائل، شيعہ کانفرنس اور تحفظ عزاداري کونسل نے اتوار کو کوئٹہ ميں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرديا ہے، جبکہ تحفظ عزاداري کونسل نے سات روز اور شيعہ کانفرنس نے تين روز کے عام سوگ کا اعلان کيا ہے-
.....
/169